ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اقتدار کا لالچی بن گیا ’آر ایس ایس‘، ہندوتوا نظریہ پر نفرت اور تشدد پھیلانے والے قابض: دگوجے سنگھ

اقتدار کا لالچی بن گیا ’آر ایس ایس‘، ہندوتوا نظریہ پر نفرت اور تشدد پھیلانے والے قابض: دگوجے سنگھ

Wed, 17 Nov 2021 09:42:34    S.O. News Service

بھوپال،17؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر دگوجے سنگھ نے ایک بار پھر آر ایس ایس کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ آر ایس ایس اب اقتدار پر قابض رہنے والا ادارہ بن گیا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ آر ایس ایس کہ ہندوتوا نظریات پر نفرت اور تشدد پھیلانے والوں کا قبضہ ہو چکا ہے۔

دگوجے کے بیان کو بی جے پی نے شدید طور پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ریاستی حکومت کے شہری انتظامیہ وزیر بھوپندر سنگھ نے کہا کہ ہمیں دگوجے سنگھ کے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے، یہ سرٹیفکیٹ عوام دیتی ہے۔ جہاں تک آر ایس ایس کی بات ہے، تو اس کی قربانی اور محنت کے بارے میں دگوجے خواب میں بھی نہیں سوچ سکتے۔ آر ایس ایس کی قربانیوں کے سامنے دگوجے سنگھ بہت چھوٹے ہیں۔

غور طلب ہے کہ ان دنوں دگوجے سنگھ مہنگائی سمیت دیگر مسائل کو لے کر بی جے پی حکومت کے خلاف عوامی بیداری مہم پر نکلے ہوئے ہیں۔ وہ ریاست کے الگ الگ حصوں میں جا رہے ہیں۔ ان کے نشانے پر بی جے پی اور اس کی حکومتیں ہیں۔ اسی درمیان انھوں نے آر ایس ایس کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔


Share: